مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا نے الیکشن میں بیرونی مداخلت اور گمراہ کن اطلاعات روکنے کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کر دیا۔
ہنگامی ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان اکتوبر میں پارلیمانی انتخابات سے پہلے کیا گیا ہے، انٹیلی جنس ایجنسیوں سمیت مختلف ادارے سوشل میڈیا کے ذریعے بیرونی حملے ناکام بنائیں گے، جبکہ انٹرنیٹ کے استعمال میں احتیاط اور فریب سے بچاؤ کے لیے ووٹروں کی معلومات میں اضافہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے ورکشاپوں اور عوامی آگہی مہم پر 50 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد خرچ کیے جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ